
Action Announced Against Levies Contract Employees Failing to Submit Police Report
Gwadar: According to an official notification issued by the office of the Deputy Commissioner Gwadar, all levies contract employees have been instructed to register their names in the police list. A deadline of two days has been given for this process.
The notification states that employees who fail to submit their police report will face strict departmental action, which may include termination of employment. Additionally, such employees will not be entitled to any financial benefits.
The administration has emphasized that this measure is being implemented to enhance security and administrative efficiency. The Deputy Commissioner Gwadar has urged all concerned individuals to comply with the orders immediately to avoid any inconvenience.
پولیس رپورٹ نہ کروانے والے کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کا اعلان
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام پولیس لسٹ میں شامل کروائیں۔ اس عمل کے لیے دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین جو اپنی پولیس رپورٹ جمع نہیں کروائیں گے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ مزید برآں ایسے ملازمین کو کسی بھی قسم کے مالی فوائد بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر احکامات کی تعمیل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔